عام انتخابات کیلئے ڈی آر اواور آر او کی ٹریننگ 13دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

Dec 12, 2023 | 14:56:PM
عام انتخابات کیلئے ڈی آر اواور آر او کی ٹریننگ 13دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)عام انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ 13دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے،سینئر افسران تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے،ان افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین و انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امور پر ٹریننگ دی جائے گی ،142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو چاروں صوبائی ہیڈ کواٹزر میں 16 دسمبر کو ایک روزہ ٹرینگ دینے کا انتظام کیا گیا ہے ،پنجاب کے 40، خیبر پختونخوا36 ،بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں۔
ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر 2روزہ انتخابی ٹریننگ دی جائے گی،پنجاب کے 441 ریٹرننگ افسران ، خیبر پختونخوا کے 160ریٹرننگ افسران ،سندھ کے 191 اور بلوچستان کے 67 ریٹرننگ افسران شامل،مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ افسران تربیت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :NA35 کوہاٹ کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ