سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان سےشادی کر لی

Dec 12, 2021 | 15:53:PM
 سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان سےشادی کر لی
کیپشن:  سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان سےشادی کر لی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی ایک اور نوجوان سکھ لڑکی راجمیت کور نے اسلام قبول کرکے ایک مسلمان نوجوان سے نکاح کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی 7 دسمبرکو گھرسے نکلی تھی، لڑکی نے جڑانوالہ کی ایک مسجد میں اسلام قبول کیا اوراس کے بعد اپنا نام جنت رکھ لیا، اسلام قبول کرنے کے بعد جنت کا جنید سے نکاح پڑھایاگیا۔ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ شہری نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ اس لڑکی کے کافی عرصہ سے جنید سے تعلقات تھے، چند ماہ پہلے بھی یہ اپنے گھرسے فرار ہوئی تھی تاہم مقامی مسلمان اورسکھ شخصیت نے لڑکی کوواپس اس کے والدین کے حوالے کردیا تھا لیکن اب ایک بارپھر یہ لڑکی اپنی مرضی سے مسلمان نوجوان کے ساتھ گئی ہےاس لئے اب دونوں مذاہب کے اہم افراد اس معاملے میں شریک نہیں ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز۔۔بابر اعظم نے بڑا بیان دیدیا

 ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ایک بار پھرننکانہ صاحب میں سکھ اورمسلم برادری میں تناؤ پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ والدین کے خوف سے جنت بی بی نے مقامی عدالت سے تحفظ کی درخواست دائرکی ہے، لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ جانے پر بضد ہے لیکن اس کے والدین تیار نہیں ہیں، اس لیے انتظامیہ نے اسے دارالامان لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر لڑکی اور اس کے والدین دونوں نے ایک بار پھر اعتراض کیا ہے۔

لاہورسے تعلق رکھنے والے اہم سکھ رہنما نے بتایا کہ وہ اس معاملے کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ لڑکی بالغ ہے اوراپنی رضامندی سے اس نے اسلام قبول کرکے شادی کی ہے۔ اگراسے زبردستی اغوا کرکے جبری مذہب تبدیل کروایا جاتا توپھر وہ کھل کراس کے حق میں آوازاٹھاتے۔

یہ بھی پڑھیں:   اسرائیلی فوج کو ایران پر حملےکیلئے تیار رہنے کا حکم