پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز۔۔بابر اعظم نے بڑا بیان دیدیا

Dec 12, 2021 | 15:05:PM
بابر اعظم بیان
کیپشن: بابر اعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز شروع ہونے سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم کراچی میں جب بھی سیریز کھیلتے ہیں توبہت لطف آتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کا کرکٹ میچ کے دوران اظہار محبت۔۔ نوجوان نے انگوٹھی پہنا دی
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بابر اعظم کہہ رہے ہیں کہ میں اور میری ٹیم آپ کا انتظار کررہے ہیں ۔کراچی میں جب بھی سیریز ہوتی ہے ہم محظوظ ہوتے ہیں۔یہاں پر کھیل کر ہمیں لوگوں کا ہمیشہ سپورٹ ملتا ہے ۔جب لوگ ہمارے لئے تالیاں بجاتے ہیں تو ہمیں ایک حوصلہ ملتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لوگ آئیں گے اور ہماری حوصلہ افزائی کریں گے ۔بابراعظم نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ اسٹیڈیم میں ایس او پیز کا خیال کریں، فاصلہ رکھیں اورماسک ضرور پہن کر آئیں کیونکہ آپ کی سیفٹی بہت ضروری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 3 اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے