ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 3 اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے

Dec 12, 2021 | 00:02:AM
پاکستان، ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز، جھٹکا
کیپشن: ٹیم ویسٹ انڈیز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے ویسٹ انڈیز کو جھٹکا لگ گیا،3 کرکٹرز کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز سے باہر ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے آنیوالی مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے3 کرکٹرز اور ایک سپورٹنگ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،روسٹن چیز، شیکڈن اور کائل میئرزپاکستان کیخلاف سیریز سے باہرہو گئے،تینوں کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا،کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پاکستان آمد پر لئے گئے تھے ۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہناہے کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی ،تینوں کرکٹرز اس وقت آئسولیشن میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا