ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر ایک اور حملہ۔۔ اہلکار شہید

Dec 12, 2021 | 15:55:PM
پولیوٹیم حملہ
کیپشن: ٹانک میں پولیو ٹیم پر دہشتگردو ں کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواہ کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس میں ایک اہلکا ر شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے بڑا جھٹکا۔۔ امتحانات کا طریقہ مکمل تبدیل
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک کے گاوں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پردہشتگردوں نے حملہ کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع ٹانک کے گاو¿ں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا جس میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار جاری۔ مزید 7افراد کی جان لے لی