16سال پرانادن جب عامر خان نے شوکت خانم کا دورہ کیا 

Dec 12, 2020 | 20:40:PM
 16سال پرانادن جب عامر خان نے شوکت خانم کا دورہ کیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بھارتی اداکار عامر خان کی وہ تصویریں وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جب انہوں نے شوکت خانم اسپتال کا دورہ کیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر بھارتی اداکار عامر خان کے ہمراہ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویریں 16 پرانی ہیں۔یہ اس وقت کی لی گئی تھیں جب عامر خان پاکستان کے دورے پر آئے اور اسی دوران انہوں نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔عمران خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’16 سال پرانا وہ یادگار دن کہ جب عامر خان نے شوکت خانم میموریل اسپتال کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتےہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)