ہمارے ساتھ امتیازی سلوک،نا انصافی ہو رہی ہے:بیرسٹر گوہر

Aug 12, 2025 | 15:07:PM
ہمارے ساتھ امتیازی سلوک،نا انصافی ہو رہی ہے:بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان  تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک   رکھا جارہا ہے اور ہمارے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہو رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی کو روک دیا ہے،ناانصافیوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے،عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہیں، ہم نے بہت کوشش کی کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم 
 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے ہمیں سنا نہیں، نوٹس بھیجا نہیں اور راتوں رات ہمیں نااہل کیا گیا،  پی ٹی آئی نے اکیلے 3 کروڑ ووٹ اور دیگر پارٹیوں نے مجموعی طور 3 کروڑ ووٹ لیے تھے۔