القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ا لقادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت اراضی کو نیلام کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں 405کنال اراضی 34لاکھ 20ہزار روپے فی کینال کے حساب سے نیلام کر دی گئی، اس نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:5بچے ، 9 سالہ رشتہ،معروف فٹبالر نے بلاآخر گرل فرینڈ سے شادی کرنیکا اشارہ دیدیا
علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔
دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے کوئی بولی نہ لگی۔