پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شمیم نیازی کی تدفین کردی گئی

Aug 12, 2023 | 20:38:PM
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شمیم نیازی کی تدفین کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور بانی کارکن شمیم نیازی کی نماز جنازہ اداکر دی گئی،مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا سلمان احمد نے پڑھائی۔
مرحومہ شمیم نیازی کو قریبی عزیزوں اور پارٹی سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان فیز سیون،ڈیفنس میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں چودھری اسلم گل،رانا جمیل منج،حاجی عزیز الرحمن چن،امجد جٹ،آصف ناگرہ شریک ہوئے، ان کے علاوہ ذوالفقار علی بدر،افنان صادق لون تنویر بٹ،رانا جواد،اکرم کمبوہ،چودھری رمضان،میاں عتیق،صداقت شیروانی،انجم بٹ،مسرت صدیقی ،ایڈون سہوترا اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
پیپلز پارٹی کی خواتین رہنما ثمینہ خالد گھرکی،فائزہ ملک،نرگس خان،ساجدہ میر،شہناز کنول بھی تعزیت کیلئے پہنچیں،مرحومہ کا ختم قل کل 13اگست بروز اتوار بعد نماز عصر ہاؤس نمبر 102ڈی،سٹریٹ2,فیز5،ڈیفنس میں ادا کیا جائیگا۔
مرحومہ شمیم نیازی پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان کی والدہ تھیں،شمیم نیازی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور پارٹی کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

یہ بھی پڑھیں: انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا