شازیہ منظور کیساتھ دوران شو بدتمیزی،شو چھوڑ کر چلی گئی، ویڈیو وائرل

Aug 12, 2023 | 18:24:PM
شازیہ منظور کیساتھ دوران شو بدتمیزی،شو چھوڑ کر چلی گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکارہ شازیہ منظور  دوران شو اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر پہلے شو چھوڑ کر چلی گئی، جبکہ  کچھ ہی دیر بعد اسی شو میں ہنستے اور گاتے ہوئے دکھائی دیں، صارفین ماجرہ سمجھنے سے قاصر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شازیہ منظور نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی تاہم انہوں نے شو کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا۔

وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو شازیہ منظور میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ باتیں کر رہی ہوتی ہیں کہ چوہدری بلند بخش نامی شخص کی شو میں انٹری ہوتی ہے جو مہمان گلوکارہ سے بےتکلف ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

چوہدری بلند بخش کی بے تکلفی شازیہ منظور کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور غصے میں میزبان پر برس پڑتی ہیں اور شو چھوڑ کر جانے لگتی ہیں۔

گلوکارہ کی جانب سے شو چھوڑنے پر چوہدری بلند بخش سمیت میزبان اور شریک میزبان سب معافیاں مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریشم کی بولڈ "باربی لک" ویڈیو ، تنقید کی زد میں آگئیں

تاہم اس وائرل کلپ کی حقیقت اُس وقت کھلتی ہے جب اگلے ہی لمحے شازیہ منظور ہنستے مسکراتے اپنا مشہور زمانہ گانا " بتیااں بجھائی رکھ دی" گاتی ہوئی واپس آجاتی ہیں اور چوہدری بلند بخش سمیت میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ ڈانس کرتی ہیں پھر چودری بلند بخش کو گلے لگا کر ماتھا چومتی اور گال پر ہلکا سا تھپڑ لگاتی ہیں گویا یہ سب ڈرامہ شو کی سکرپٹ کا ہی حصہ تھا۔