بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری

Aug 12, 2023 | 11:17:AM
بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پرپابندی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نےشہری کی درخواست پرعبوری حکم جاری کردیا، ڈپٹی کمشنرسمیت دیگر فریقین آئندہ سماعت پرتفصیلی جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کےبغیرپیٹرول کی فراہمی پرپابندی کانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، درخواست گزارنےدلائل کےحق میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے بھی پیش کئے،آئندہ سماعت تک بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پرپابندی کانوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 16اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت کا بیٹا ائیرپورٹ سے گرفتار

گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا،جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیرکی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

عدالت نے کہا کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جاسکتی ہے، ایسا کیا جانا بنیادی حقوق کی نفی ہے، مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے۔