نوازشریف کی سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں

Aug 12, 2022 | 23:44:PM
نوازشریف ، ملاقاتیں
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن آفس میں مصروف دن گزارا ۔ لیگی رہنماوں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف بھی ملکی سیاست میں متحر ک ہوگئے ۔نوازشریف نے لندن آفس میں سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں ۔سینیٹر عطاءالرحمن نے نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، میاں امتیاز، سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمان اور اکبر مانیکا سمیت دیگر نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات