شہباز گل ایک اور مشکل میں پھنس گئے

Aug 12, 2022 | 14:19:PM
شہباز گل ایک اور مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر تشدد: عمران خان کا بڑا ردعمل آگیا

 شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے سماعت کی۔ جج نے ہدایت کی کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، آپ دلائل دیں۔

 جج نے ریمارکس دیئے کہ میں اس نظرثانی اپیل پر سماعت ہی نہیں کر سکتا۔ تحریک انصاف کی وکلاء ٹیم بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔ عدالت نے نظرثانی کی اپیل پر سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔