نیتن یاہو آج خود اپنے فوجیوں سے ملنے کے لئے جنوبی لبنان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو آج خود اپنے فوجیوں سے ملنے کے لئے جنوبی لبنان پہنچ گئے۔
نیتن یاہو نے جنوبی لبنان جا کر اپنے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کرنے کا خود انکشاف کیا اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو فوٹیج ریلیز کی۔
الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں وہ اسرائیلی فوج کے ارکان کے ساتھ جنوبی لبنان میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی اس دورے کی خبر دی ہے. نیتن یاہو نے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، ایال ضمیر، اور شمالی کمان کے کمانڈر رفیع میلو کے ساتھ آگے کی پوزیشنوں کا دورہ کیا، فوجیوں سے ملاقات کی اور زمینی کمانڈروں سے آپریشنل بریفنگ حاصل کی۔
فوجیوں سے باتیں کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ لبنانی سکیورٹی زون میں آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ "لبنان میں سیکورٹی زون سمیت جنگ جاری ہے۔" سرائیلی فورسز دراندازی کی کوششوں کو روکنے اور ٹینک شکن فائر اور میزائل جیسے خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے حزب اللہ کے خلاف شمالی مہم کو ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ایک وسیع تر علاقائی جدوجہد کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فوجی دباؤ کے بعد اسرائیل کے مخالفین اب "اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں"۔
نیتن یاہو کا جنوبی لبنان جانا اس وقت سامنے آ رہا ہے جب امریکہ میں لبنان کی حکومت اور اسرائیل مجوزہ مذاکرات کا آغاز کرنے والے ہیں اور اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات چوبیس گھنتے سے کچھ کم وقت مین تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔