اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے فون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو فون کر کے انہیں ‘اسلام آباد مذاکرات’ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری نہایت اہم ہے۔
پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، جو مکالمے میں سہولت کاری فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی صورتحال؛ ہرمز سے جن جہازوں کو ایران گزرنے دے گا، ان کو امریکہ روکے گا
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں دشمن کو موت کے بھنور میں پھنسا دیں گے، آبی گزر گاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایرانی پاسداران