چونیاں میں سڑک پر ٹریفک کے حادثہ میں دو نوجوان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(چوہدری اختر ضیا) چونیاں میں سڑک پر ٹریفک کے حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے اور دو زخمی ہو گئے۔
چونیاں میں قصور روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں دو نوجوان جاں بحق دو زخمی ہوئے۔ موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان سڑک پر کھڑی پانی کی ٹینکی والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے تھے۔ دو نوجوان عبید الرحمن اور حمزہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
زخمی زوہیب اور محسن کو الہ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ۔ یہ حادثہ موٹر سائیکل پر چار افراد کے سوار ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔