محسن نقوی کا سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج۔ پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج۔ پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری ٹیم نے یکجان ہو کر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دیئے جو قابل ستائش ہیں۔
محسن نقوی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں پنجاب پولیس۔ اسلام آباد پولیس۔ اسلام آباد انتظامیہ۔ سی ڈی اے اور موٹر وے پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا۔
محسن نقوی نے کہا، معزز مہمانوں کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر افسران سے لے کر ہر جوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کے باعث بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے دن رات محنت کر کے ایک چیلنجنگ ورک کو بطریق احسن سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کی کامیابی سب کے لئے قابلِ فخر لمحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی صورتحال؛ ہرمز سے جن جہازوں کو ایران گزرنے دے گا، ان کو امریکہ روکے گا