اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

Apr 12, 2026 | 18:26:PM
اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد میں امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ ہوگیا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو الوداع کیا ۔

ایرانی وفد نے اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں 21 گھنٹے تک بات چیت کی ، مذاکرات کے تین سے چار ادوار ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے موقف سے آ گاہ کیا ۔

ایران کے وفد میں سپیکر باقر قالیباف ، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام شامل تھے ، ایرانی وفد نے ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مذاکرات کی میزبانی پر پاکستانی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز سے گزر کر پہلا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا