آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا: ایران

Apr 12, 2026 | 15:04:PM
 آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر کا کہنا ہے کہ امریکا و اسرائیلی حملوں میں  تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد صادق عظیمفر کا کہنا تھا امید ہے لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا جبکہ حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جہازوں کی اچانک واپسی! بڑی پیشرفت سامنے آگئی

دوسری جانب روسی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرےگی، ہم امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے۔