آبنائے ہرمز میں کشیدگی،دو جہازاچانک واپس مڑ گئے

Apr 12, 2026 | 13:46:PM
آبنائے ہرمز میں کشیدگی،دو جہازاچانک واپس مڑ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران دو جہازوں کو اچانک واپس مڑنا پڑ گیا۔

امریکی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز واپس مڑ گئے ہیں، شپنگ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران دو جہازوں کو اچانک روکا گیا، جس کے بعد وہ واپس مڑ گئے۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹکام نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دستے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا عمل شروع کر چکے ہیں تاکہ اسے محفوظ سفر کے لیے تیار کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگے پٹرول کی پریشانی ختم ، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

 امریکی فوج کے مطابق دو امریکی جہاز اس سلسلے میں آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں جو خلیجی ملکوں سے تیل اور گیس کی برآمد کے لیے ایک اہم تجارتی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔

 تاہم ایران کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سینٹکام کے بیان کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اب بھی ایران کا کنٹرول ہے، اور امریکی فوج کا امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا گیا تھا کہ امریکا کا جہاز فرینک پیٹرسن اور مائیکل مرفی آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ ان کا یہ گزرنا ایک بڑے آپریشن کے مقاصد کے حوالے سے ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آبنائے ہرمز اب بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر پاک ہو گئی ہے۔