لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ،ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت

Apr 12, 2026 | 14:11:PM
لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ،ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 200 روپے کلو ہوگیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ لہسن کی سرکاری قیمت 550 اور مارکیٹ ریٹ 600 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ادرک کی سرکاری قیمت 285 اور مارکیٹ ریٹ 350 روپے کلو ہے۔

 اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 62 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 70 سے 75 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: صبح اور شام کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ 

اس کے علاوہ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 105روپے فی کلو ہے جس کا مارکیٹ ریٹ 180 روپے کلو ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے اور ٹماٹر بھی پہنچ سے دور ہو گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

ادھر دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا خرچہ بڑھ گیا ہے، اسی لیے مہنگی سبزی بیچنا مجبوری ہے۔