صبح اور شام کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ 

Apr 12, 2026 | 11:59:AM
  صبح اور شام کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)لاہور میں گیس بحران شدت اختیار کر گیاجس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو صبح اور شام کو پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہور میں چوبیس گھنٹے میں دو وقت گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،دوپہر کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صارفین کو اب چوبیس گھنٹے میں سے صرف 6 گھنٹے گیس ملے گی ،دوپہر کے اوقات میں بھی پریشر کے ساتھ گیس نہیں ملے گی،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کوصبح ،دوپہر اورشام کے اوقات میں گیس فراہمی کاشیڈول جاری کیاتھا۔

بحران کی وجہ سے صبح اور شام میں پریشر کیساتھ گیس فراہمی کا شیڈول بنا یا گیاہے کیونکہ سسٹم پر گیس قلت کی وجہ سے تین دفعہ گیس فراہمی میں کمپنی کو مشکلات کا سامنا ہے،اب ناشتہ اور رات کو کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کمرشل گاڑیوں کیلئے ایک اور نئے ریلیف منصوبے کا آغاز
سوئی ناردرن کے سسٹم پر گیس قلت سے دو وقت بھی گیس دینا نا ممکن ہونے لگا،موجودہ حالات میں ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے سے بحران پیدا ہواہے اورصارفین کو پریشر کیساتھ گیس  نہیں مل رہی۔