مداحوں نے چاولوں سےمشہور بھارتی اداکار کا پورٹریٹ بنا ڈالا

Apr 12, 2023 | 19:42:PM
مداحوں نے چاولوں سےمشہور بھارتی اداکار کا پورٹریٹ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ اداکار سونو سود کے مداحوں نے چاولوں سے ان کا پورٹریٹ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ مداح چاولوں کی مدد سے ان کا پورٹریٹ تیار کر رہے ہیں ۔ 

پرستاروں نے ایک سماجی تنظیم کے ساتھ مل کر ریاست مدھیہ پردیش کے سٹیڈیم میں ایک ایکڑ رقبے پر چاولوں سے پورٹریٹ تیار کیا، جس میں ڈھائی ہزار کلو چاولوں کا استعمال کیا گیا ،یہ چاول بعد ازاں سماجی تنظیم کی طرف سے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کر دیے گئے, واضح رہے کہ سونو سود نے کورونا وائرس کے دوران بہت فلاحی کام سرانجام دیے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

انہوں نے غیر ملکی ملازمین کیلئے اپنے ملکوں کو واپس جانے کیلئے سفری انتظامات کیے اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے ادویات کا بندوبست بھی کیا تھا۔