زمان پارک جلسے میں آنے والی 17سالہ لڑکی اغوا، پی ٹی آئی رہنما پر الزام عائد

Apr 12, 2023 | 19:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) زمان پارک جلسے میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، لڑکی کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما  پر الزام عائد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک جلسوں میں شرپسند فعال ہو گئے ہیں ، 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے ،  والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو پی ٹی آئی رہنما  خاور شاہ نے اغوا کیاہے، بچی 3 ماہ پہلے زمان پارک کے جلسے میں آئی جس کے بعد سے لاپتہ ہے، خاور شاہ پی ٹی آئی سینیٹر فخر امام کا انتہائی قریبی جانا جاتا ہے۔