آئی اے رحمان کے بعدسینئر صحافی ضیا شا ہدبھی انتقا ل کرگئے

Apr 12, 2021 | 22:48:PM
آئی اے رحمان کے بعدسینئر صحافی ضیا شا ہدبھی انتقا ل کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک ہی دن میں دو سینئر صحافیوں کا انتقال۔ آئی اے رحمان کے بعد سینئرصحافی ضیا شا ہد بھی  انتقا ل کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضیا شا ہد شیخ زاید ہسپتال میں زیر علا ج اورگردو ں سمیت دیگر عا رضوں میں مبتلا تھے۔ضیا شا ہد نے صحافت کے میدان میں پچاس سال سے زائد عرصہ گزارا۔وہ کئی کتا بوں کے مصنف بھی تھے۔ ان کے ایک بیٹے عدنا ن شا ہد کا بھی جوانی میں ہی انتقا ل ہو گیا تھاجو اپنے والد(ضیا شاہد ) کو علا ج کی غر ض سے لندن لے کر گئے تھے۔

 روزنامہ خبریں اور نیا اخبا ر کے چیف ایڈیٹر ضیا شا ہد کی وفا ت پر چودھری پر ویز الٰہی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمر یم اورنگزیب نے اظہا ر تعزیت اور مرحو م کے درجا ت کی بلندی کی دعا کی ہے۔ 
 یا د رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی آئی اے رحمان کی نماز جنازہ جامع مسجد القدس ٹاﺅن شپ سیکٹر 1میں ادا کی گئی۔ جس میں صدر پریس کلب ارشد انصاری ، سیکرٹری جنرل ایچ آر سی پی حارث خلیق، وائس چیئرمین پنجاب راجہ اشرف،حسین نقی،زمان خان،کنٹرولر نیوز احمد،ناصر جمال، ایڈیٹر رپورٹنگ ڈان امجد سلیم، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، پنجابی شاعر بابا نجمی ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر الزمان بھٹی، سیکرٹری خواجہ آفتاب، سینئر صحافی عاطف متین،ایپنک سیکرٹری جنرل منصور ملک،سینئر صحافی مسعود اللہ خان، راحت ڈار اور رفیق خان سمیت دیگر حضرات نے شر کت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:مزید 4 ارکان اسمبلی کو وزیر بنانے کی تیاریاں۔۔