فنکاروں کو رائلٹی دینے کا علان

Apr 12, 2021 | 20:54:PM
 فنکاروں کو رائلٹی دینے کا علان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے فنکاروں کا کام دوبارہ چلانے پر رائلٹی کے لئے بل لانے کا اعلان کر دیا ۔۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں فنکاروں کا کام دوبارہ چلانے پر رائلٹی دی جاتی ہے، پاکستان میں فنکار پہلے ہی انڈر پیڈ ہیں، پاکستان میں فنکاروں کی مالی ساکھ کی کوئی پالیسی یا قانون موجود نہیں ہے۔
 انہوں نے کہاکہ قانون سازی میں ترمیم کے ذریعہ مناسب فریم ورک لانا بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے پروڈیوسروں ، فنکاروں کو رائلٹی کے حقوق حاصل ہوں، فنکاروں کی رائلٹی کا بل لانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ فنکاروں کی رائلٹی کا معاملہ حل کرنے کے لئے جلد ہی ایک جامع بل لایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ اچھے اور برے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ،ثانیہ مرزا