امریکہ کا زوال اور چین کا عروج شروع ہو گیا، ثمریز سالک

  قطر پر اسرائیل کا حملہ شکست کی نشانی ہے،سینئر سیاستدان دانیال عزیز 

Sep 11, 2025 | 23:22:PM
امریکہ کا زوال اور چین کا عروج شروع ہو گیا، ثمریز سالک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دفاعی تجزیہ کا ر (ر)جنرل ثمریز سالک  کہا کہ   پچھلے کچھ عرصہ میں ہونے والی کارروائیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ امریکہ کا زوال اور چین کا عروج شروع ہو چکا ہے۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گو نج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کا ر جنرل (ر) ثمریز سالک کا کہنا تھا کہ اس وقت قطر پر حملہ  کر کے اسرائیل نے مغویوں کی رہائی کا موقع ضائع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے اسرائیل نے امریکہ کو بھی شرمندہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں امن کے لیے آپریشن ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کے بغیر آپریشن کے کامیاب ہونے میں مسائل ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ سرجری کی طرح  آرمی آپریشن  لازمی ہو چکا ہے۔

جبکہ پروگرام میں شریک سینئر سیاستدان دانیال عزیز نے کہا کہ  قطر پر اسرائیل کا حملہ شکست کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عرب ممالک کی دفاعی مدد کی ہے۔ کے پی میں   ملٹری آپریشن کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے میں ملٹری آپریشن ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے وقت بھی پی ٹی آئی صوبے  میں حکومت میں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کے بعد صوبے میں حکومت کی رٹ نہیں ہوتی۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - انٹرویوز
ٹیگز: