صدر زرداری کی میجر عدنان شہید اور میجر معیز عباس شہید کے گھرآمد،شہدا کے درجات بلندی کیلئے دعا
شہداء کی قربانیاں اعلیٰ ترین روایات کی عکاس،پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ، صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے گھروں کا دورہ کیا،صدر نے شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا،صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
میجر عدنان اسلم بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہوئے جبکہ میجر سید معیز عباس شاہ، جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ دونوں افسران بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
صدر زرداری نے شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اعلیٰ ترین روایات کی عکاس ہیں،پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور