فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Sep 11, 2025 | 12:24:PM
فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فاسٹ بولروقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
 بائیں ہاتھ کے37سالہ فاسٹ باؤلر وقاص مقصود ٹاپ لیول پرکھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی ہیں۔
وقاص مقصود نے پاکستان کے لیےاپنےواحد میچ میں 1.5 اوورزمیں 2 وکٹیں حاصل کی،فیصل آبادمیں پیدا ہونے والے وقاص نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:کاؤنٹی چیمپئن شپ: شان مسعود کی شاندار سنچری، 12 ہزار فرسٹ کلاس رنز مکمل
وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔