26 نومبر ،4 اکتوبر احتجاج اور سنگجانی جلسہ:غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری

Sep 11, 2025 | 11:23:AM
26 نومبر ،4 اکتوبر احتجاج اور سنگجانی جلسہ:غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبراور 4 اکتوبر کے احتجاج اور سنگجانی جلسے کے مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر 1 اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبراور 4 اکتوبر کے احتجاج اور سنگجانی جلسے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پیشی پر آئے ملزمان کی حاضری کے بعد کارروائی ملتوی کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:آج کراچی میں مرغی سپلائی بندرہے گی،باضابطہ اعلان ہوگیا

 عدالت نے تھانہ نون کے دو مقدمات کی سماعت بالترتیب 15 اکتوبر اور 24 ستمبر، تھانہ سنگجانی کے دو مقدمات کی سماعت 15 اور 24 ستمبر جبکہ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ نمبر 1036 کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے، کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔