سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے ، 6 ملزمان ہلاک، 2 فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور میں سی سی ڈی اور مختلف علاقوں کے ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔
جوبلی ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ارشاد، ابراہیم اور فاروق مارے گئے، تاہم یہ ہلاکتیں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی,دوموریہ پل کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان اسلم اور جمیل ہلاک ہوئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم منشا زخمی ہو کر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 3 کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
ہلاک ملزمان کے باقی ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔