لکی مروت: دہشت گردوں نے بینک کو لوٹ لیا

Sep 11, 2025 | 09:14:AM
لکی مروت: دہشت گردوں نے بینک کو لوٹ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں  دہشتگردوں نے تترخیل میں واقع نیشنل بینک کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا تھا۔

 دہشتگردوں نے بینک کے کمپیوٹرز، کیمرے اور دیگرسامان بھی توڑدیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بینک اور سامان کو آگ لگا دی۔

 دہشتگردوں کے جانے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پرقابو پالیا۔

مزید پڑھیں:زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا