رینالہ خورد میں ٹرین کوحادثہ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق،2 افراد زخمی

Sep 11, 2025 | 08:30:AM
رینالہ خورد میں ٹرین کوحادثہ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق،2 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا امجد فاروق)رینالہ خورد میں مال بردار ٹرین کوہولناک حادثہ پیش آگیا،حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔
شرقی بائی پاس پر مال بردار ٹرین کا انجن دوسری مال بردار ٹرین سے ٹکرا کر الٹ گیاجس کے بعدپیچھے سے آنے والی ٹرین بھی ٹرین کی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعدلاہور اور کراچی کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی  اورٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنز پر روک لیا گیا،ریسکیو 1122، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا قریبی ساتھی امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
ریلوے حکام کاکہناہے کہ دونوں اپ اورڈاؤن ٹریک کلیئر ہونے پر ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔