جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 11, 2025 | 00:17:AM
جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محنّد غالب محمد راضی الاسدی نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی و عالمی جیو  سٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محنّد غالب محمد راضی الاسدی نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے جوائنٹ  سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور عراق نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا،جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فریال تالپور سے پنجاب کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی ملاقات