دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقن ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

Sep 11, 2023 | 22:30:PM
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقن ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کی خواتین نے  دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا،جنوبی افریقا ویمن نے  3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 127 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
پاکستان ویمن ٹیم پورے اوور نہ کھیل سکی، 45 اوور میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 34 اوور میں حاصل کر لیا،7ویں وکٹ کی ریکارڈ 114 رنز کی شراکت، عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا کی بیٹنگ بھی بے کار رہی ،عالیہ ریاض 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، 3 چوکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جائیداد تقسیم کا معاملہ، سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دیا
دوسری جانب جنوبی افریقی ویمن بولر نیندین ڈی کلرک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان اور جنوبی افریقی ویمن کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ قومی ویمن ٹیم نے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ویمن نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 0-3 سے شکست دی تھی ۔