جائیداد تقسیم کا معاملہ، سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دیا

Sep 11, 2023 | 21:57:PM
جائیداد تقسیم کا معاملہ، سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  ) لودھراں کی آغا ندیم کالونی میں خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دینےکامعاملہ، پولیس نے4نامزدملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس ذرائع  کے مطابق وکیل نوشین صباحت گھر پر موجود تھی دروازے پر دستک ہوئی ، خاتون وکیل نے جیسے ہی دروازہ کھولا سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے تیزاب پھینک دیا،   تیزاب سے خاتون وکیل کا چہرہ ،جسم اور ہاتھ متاثر  ہوگئے،خاتون کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ وکیل کے سوتیلے والد کی جائیداد کی تقسیم کے کیسسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، صحرا میں گم ہوکر موت کے دہانے پر پہنچنے والے بزرگ کو بچا لیا گیا

ڈی ایس پی اسحاق سیال کا کہنا ہے کہ درخواست ملتے ہی قانونی کاروائی شروع کردی جائے گی۔