سعودی عرب، صحرا میں گم ہوکر موت کے دہانے پر پہنچنے والے بزرگ کو بچا لیا گیا

Sep 11, 2023 | 21:38:PM
سعودی عرب، صحرا میں گم ہوکر موت کے دہانے پر پہنچنے والے بزرگ کو بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک بزرگ شخص صحرا میں گم ہوگئے اور موت کے دہانے پر پہنچ گئے, تاہم سعودی اداروں نے آپریشن کرکے بزرگ کو بچا لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو میں وہ دلکش مناظر دیکھے گئے جب ریسکو کرنے والوں نے بزرگ کو ڈھونڈ لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تلاش کے مشکل ادوار کے بعد لاپتہ شہری کو سواعدالوطن سرچ اینڈ ریسکیو ایسوسی ایشن نے بازیاب کرایا۔بزرگ شخص کی کہانی نے سعودیوں کے دل گرفتہ کردیا۔ بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر بزرگ سے ہمدردی کا اظہار کرتے رہے۔

تلاش کرنے والی ٹیمیں تثلیث میں جبل شوک کے قریب بزرگ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئیں جو اس وقت موت کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔

ایسوسی ایشن نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکانٹ پر بتایا تھا کہ ایک شخص کی طرف سے ایک تکلیف کال موصول ہوئی کہ اس کی کار مانٹ شوک کے قریب پھنس گئی ہے اور وہ مرنے والا ہے۔

اس کال کی وصولی پر ایسوسی ایشن کے ارکان نے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیا اور آخر کار بزرگ کی کار ڈھونڈ لی۔