سونا 2600 روپے فی تولہ سستا

Sep 11, 2023 | 17:30:PM
سونا 2600 روپے فی تولہ سستا
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چند روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 9ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 79 ہزار 527 روپے ہوگئی۔ادھر1 تولہ چاندی 50 روپے کی کمی سے 2500 روپے کی ہو گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا7 ڈالر کے اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 23 اور24ستمبر کو چھٹی کا اعلان