باربی ڈول کترینہ کیف  کے ساتھ منگنی ۔۔وکی کے اہلِ خانہ نے حقائق واضح کر دئیے

Sep 11, 2021 | 18:38:PM
باربی ڈول کترینہ کیف  کے ساتھ منگنی ۔۔وکی کے اہلِ خانہ نے حقائق واضح کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ،باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف سے منگنی کی افواہوں کے بعد وکی کوشل کے اہلِ خانہ نے حقا ئق واضح کر دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وکی کوشل نے بتایا کہ میرے والدین نے ان افواہوں کے بعدمجھ سے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "تم مٹھائی کب کھلارہے ہو؟ جب والد نے مٹھائی کا مطالبہ کیا تو وکی کا کہنا تھا کہ "جب منگنی ہی خیالی ہے تو پھر مٹھائی بھی خیالی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

یا د رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے منگنی کرلی ہے۔ تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکی کے بھائی سنی کوشل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔