لاہور : موسلادھار بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا،ترسیلی نظام متاثر

Sep 11, 2021 | 10:15:AM
لاہور : موسلادھار بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا،ترسیلی نظام متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا،موسلا دھار بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارشوں سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارشوں سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیاجبکہ بارش سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، لیسکو کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

دوسری جانب مسلسل بارشوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی متعلقہ افسران اور سٹاف محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں، انتظامی افسرا ن اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:    جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش: راول ڈیم بھر گیا