جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش: راول ڈیم بھر گیا

Sep 11, 2021 | 09:48:AM
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش: راول ڈیم بھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے راول ڈیم  بھر گیا ، ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا تھا جس سے سڑکیں تالاب اور گلیاں ندیاں بن گئی تھیں جبکہ راولپنڈی میں بھی تیز بارش سے نالہ لئی میں گوال منڈی کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

واضح رہے کہ شدید  بارش کے سبب راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ،ڈیم بھرنے پر اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں،ایس ڈی او کے مطابق ڈیم کے اسپل ویز کچھ گھنٹے کھلے رہیں گے۔