عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چیف جسٹس پاکستان

Oct 11, 2025 | 20:00:PM
عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چیف جسٹس پاکستان
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ججز کو غیر ضروری دباؤ سے بچانے کا میکنزم فعال ہوچکا ہے۔ 

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی ٰآفریدی نے اپر چترال کا تاریخی دورہ کیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے،چیف جسٹس پاکستان نے بونی میں ججز اور وکلاء سے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے چترال کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک کرنے کی ہدایت کی،دور دراز علاقوں کے ججز اور وکلاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طیفی بٹ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد گوگی بٹ کے گھر کے قریب فائرنگ،اہم خبر آ گئی

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 3.3 ارب روپے کے فنڈ سے عدالتی انفراسٹرکچر اپ گریڈ کیا جارہا ہے،اگست 2026 تک عدالتوں میں سولر سسٹم ،ای سسٹم سمیت سہولت مراکز قائم ہوں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ لیگل ایڈ اور واٹر پلانٹس بھی منصوبے میں شامل ہیں،چین اور ترکی کی عدالتوں سے تعاون کے معاہدوں پر کام جاری ہے،عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ججز کو غیر ضروری دباؤ سے بچانے کا میکنزم فعال ہوچکا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق بونی میں ویڈیو لنک سہولت کا افتتاح بھی کیا گیا،چیف جسٹس نے تاریخی لینگلینڈز سکول کے تعلیمی کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی،لاکھوں روپے بچت کا شاندار موقع