گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی )لاہورمیں گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب فائر کیے، جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔
گوالمنڈی چوک گوگی بٹ کی پرانی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ کرکے فرار ہوگیا،گوگی بٹ کی پرانی رہائش گاہ کے قریب گوال منڈی نامعلوم موٹر سوار کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔
موبائل فوٹیج میں مسلح شخص کو کلاشنکوف رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے خول قبضے میں لے لیےہیں،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اجازت نہیں ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائےگا۔
یاد رہے کہ آج صبح بالاج ٹیپو کے قتل کے مرکزی ملز طیفی بٹ بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ علیمہ خان عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ