ایک ہفتے میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں کتنی سستی ہوئیں؟جانیے

Oct 11, 2025 | 19:05:PM
ایک ہفتے میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں کتنی سستی ہوئیں؟جانیے
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)رواں ہفتے انٹربینک میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر9پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10سستا ہوا۔ 

  کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ  کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ۔ایک ہفتے میں ڈالر 281.26 روپے سے کم ہوکر 281.17 روپے پر بند ہوا۔ 

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 282.20 روپے پر آگیا ۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 1 روپے 3 پیسے رہ گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے یورو 4.25 روپے سستاہوکر 329.40 روپے پرآگیا ۔ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 4.14 روپے سستا ہوکر 379.32 روپے تک گرگیا ۔ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر  77.52 روپے کا ہوگیا۔ایک ہفتے میں سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.63 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف10منٹ میں شناختی کارڈ ،  شہریوں کیلئے ابتک کی بڑی خبر