31 لاکھ روپے کا دنیا کا مہنگا ترین برگر متعارف

Oct 11, 2025 | 10:27:AM
31 لاکھ روپے کا دنیا کا مہنگا ترین برگر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپین کےابررا ڈیل مار  میں واقع مشہور ریستوران  اسادور آؤپا  نے دنیا کا سب سے مہنگا اور نایاب برگر متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت 11 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 31 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ برگر ہر کسی کے لیے دستیاب نہیں  بلکہ اسے صرف ان مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے جنہیں ریستوران کی جانب سے خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

ریستوران کے شیفز کے مطابق اس شاہانہ برگر کی تیاری میں آٹھ سال کی تحقیق اور تجربات شامل ہیں جب کہ اس کی اصلی ترکیب اور اجزاء کو مکمل راز میں رکھا گیا ہے۔

تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برگر کی قیمت کسی دکھاوے یا سونے جیسے غیر ضروری اجزاء کی وجہ سے نہیں بلکہ اعلیٰ معیار، نایاب ذائقے اور منفرد کھانے کے تجربے کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین خوراک کے مطابق یہ برگر نہ صرف اپنی قیمت بلکہ اپنی خصوصیت اور خفیہ ترکیب کے باعث دنیا بھر کے کھانے کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت، عدالتی فیصلہ پر سب حیران