وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزیراعظم نے بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،وفاقی کابینہ نے سوات میں سکول بس پر فائرنگ کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا، وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے ہونے والے دورہ تھر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ ماضی میں اس منصوبے کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر کی گئی جو کہ کسی قومی المیے سے کم نہیں لیکن اب یہ منصوبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی بدولت 24 بلین ڈالرز کے توانائی امپورٹ بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ اگلے ہفتے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔
ایجنڈا نمبر: 01
وفاقی کابینہ نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری کے لیے نابھہ روڈ لاہور پر واقع 23 کنال اراضی سپریم کورٹ آف پاکستان کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔
ایجنڈا نمبر: 02
٭ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر مندرجہ ذیل ممالک کو بزنس ویزالِسٹ میں شامل کرلیا تاکہ ان ممالک سے کاروباری تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔
i۔ بھوٹان
ii۔ مالدیپ
iii۔ نیپال
iv۔ روانڈا
v۔ بیلا رس
vi۔ سلواکیہ
وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر فیملی ویزٹ ویزا ایکسٹینشن کی معیاد ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے وزارتِ خارجہ سے تصدیق شدہ Travel/Asylum /Temporary documents
پر 30 دن کا Non-extendable فیملی ویزٹ کیٹگری سنگل اینٹری ویزا جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) نے مندرجہ ذیل اضافہ کرنے کی منظوری دے دی:
1. Fields showing address and place of stay of appplicants, intended entry port/border/airport, place of work, contact details including sponsor details may be made mandatory. Same fields shall also be made mandatory for private individuals other than CPEC projects.
2. In case of business visa, contact details of the sponsor may be made mandatory.
ایجنڈا نمبر: 03
وزیراعظم نے وزارت ِتوانائی (Power Division) کی جانب سے پیش کئے گئےEnergy Efficiency & Conservation Measures Implementation Roadmap کے حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کردی کمیٹی کے ممبران میں وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اس مجوزہ پلان کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے Long Term, Medium Term and Short Term حکمتِ عملی ترتیب دے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس توانائی کی بچت کے حوالے سے عوامی آگہی انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں مناسب آگہی مہم کا آغاز کیا جائے.
وزیراعظم نے وزارتِ توانائی (Power Division) کو ہدایت جاری کی کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور ان کے تدارک کے حوالے اگلے ہفتے ایک تفصیلی بریفنگ دی جائے.
ایجنڈا نمبر: 04
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ECC )کے 30-09-2022 اور 10-10-2022 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی.