کراچی: پولیس مقابلے میں 3 زخمی ڈاکو گرفتار

Oct 11, 2022 | 09:45:AM
کراچی: پولیس مقابلے میں 3 زخمی ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں کورنگی نمبر 1 اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ہوئے پولیس مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی، نیو سبزی منڈی اور جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی ہوگئے جبکہ مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کورنگی نمبر 1 اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالستار، احتشام عرف بابا اور لاریب شامل ہیں۔ ملزمان سے پستول، موبائل فون، چھنی ہوئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار فیصل کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر سکرنڈ میں تعینات ہے۔