پرویز ملک مخلص رہنما ۔۔ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔۔ شہبازشریف

Oct 11, 2021 | 16:48:PM
پرویز ملک کی وفات پارٹی کا نقصان ہے
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کے قابل ، وفادار اور مخلص رہنما تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی وفات کو پارٹی کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ ان کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے وابستگی ، وفاداری کا تعلق مثالی رہا ہے۔ ملک ، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز ملک عجز و انکسار کاپیکر اور رحم دل انسان تھے ، پرویز ملک کی وفات کا صدمہ ایسا ہی ہے جیسے والد اور بزرگ کو کھونے کا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز نے چھوٹی ای یو وی '' کیا اسٹونک'' متعارف کرادی