شہر قائد میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ آج ہو گی

Oct 11, 2021 | 09:10:AM
خالد مقبول صدیقی،متحدہ قومی موومنٹ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان،غائبانہ نماز جنازہ
کیپشن: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ آج کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی جانب سے شہری حقوق کے عنوان سے ہونے والی ریلی کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غائبانہ نماز جنازہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
 خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی ، جماعت اسلامی مردان کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی مردان کے امیر غلام رسول نے نماز جنازہ پڑھائی ، نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کے  کارکن شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 28افراد جاں بحق، 2 ہزار473مریضوں  کی حالت تشویشناک