وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ہوئی، شہباز شریف نے مرحوم کے بڑے بیٹے عمران صدیقی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
شہباز شریف نے سیاست اور ملک کیلئے عرفان صدیقی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ایک شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے،جنہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا ہے۔
وزیراعظم نے کہا سینیٹر عرفان صدیقی وفا کا پیکر اور پاکستان کے فکری اور صحافتی افق پت درخشاں ستارہ تھے،مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف اور پارٹی کے دیرینہ ساتھی بھی تھے۔
اُنھوں نے کہا میرے ساتھ ان کا عزت و احترام کا رشتہ تھا، اور وہ انتہائی شفیق انسان تھے،عرفان صدیقی نے ہر دور میں اصول، برداشت، تحمل اور مہذب سیاست کی مثال قائم کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔